skardu mein shadi karugi

اسکردومیں شادی کروں گی، جنت مرزا۔۔

معروف ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں گی اور تقریبات میں انتہائی قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کریں گی۔جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ انہوں نے محض 6 برس کی عمر میں سیر و سفر کرنا شروع کیا، پہلی بار وہ 6 سال کی عمر میں والدین کے ہمراہ یورپ گئی تھیں۔ان کے مطابق ان کے والد پولیس افسر ہیں تو انہیں مختلف ٹریننگ سمیت دوسرے کاموں کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سفر کرنا پڑتا تھا، اس لیے وہ اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرتے تھے۔ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے زیادہ تر کپڑے جاپان سے خرید کر آتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی بار اتنے کپڑے خریدیں کہ وہ 6 ماہ تک چل جائیں۔انہوں نے جاپان کی زندگی سے متعلق بتایا کہ وہاں کے پبلک ٹوائلٹس اتنے زیادہ صاف ہوتے ہیں کہ پاکستان کے فائیو اسٹارز ہوٹلز کے ٹوائلٹس بھی اتنے زیادہ صاف نہیں ہوتے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں یورپی ملک ناروے گھومنے کا شوق ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل انہیں ایک فضائی حادثے کی خبر دیکھنے کے بعد طیارے میں سفر کرنے سے خوف لگتا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ ان کا خوف ختم ہونے لگا ہے۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جنت مرزا نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں۔انہون نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ پہاڑوں کے درمیان کھلے آسمان تلے ان کی شادی کی تقریبات ہوں، جس میں انتہائی قریبی رشتے دار اور دوست ہی شریک ہوں۔انہوں نے شادی سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم بتایا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی، اسکردو میں ہی تقریبات منعقد کریں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں