siyasi parties ke rehnumaon ka program ikhara bangya

سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا پروگرام اکھاڑا بن گیا

 مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کے درمیان ٹی وی پرلائیو پروگرام کےدوران ہونے والی ہاتھاپائی سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز  کے پروگرام میں شریک عمران خان کے وکیل نے لیگی سینیٹر کو تھپڑ رسید کیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں افنان اللہ نے شیر افضل مروت کو دھکا دے کر زمین پر گرانے کے بعد لاتیں رسید کیں۔پروگرام کے معاون عملے کی مداخلت کے بعد بمشکل انہیں چھڑوایا گیا۔بعد ازاں ٹی وی اینکر کی جانب سے بریک لینے کے بعد کہا گیا کہ شیر افضل مروت صاحب یہاں سے چلے گئے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے کسی دوسرے رہنما کو فون پرلیں گے۔شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ نے جھگڑے کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کا سہارا لیا اور ایک دوسرے پر لفظی حملے کیے۔ قبل ازیں عدالت میں پیشی کے موقع پر شیر افضل مروت نے جھگڑے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’افنان نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر میرا جواب سُن کر میرے لیڈر کے بارے میں غلط بات کی جس پر مجھ سے برداشت نہیں ہوا‘۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف عمران خان کا وکیل نہیں بلکہ اُن کا مرید بھی ہوں، سینیٹر افنان کے الفاظ سُن کر جذباتی ہوگیا تھا، جس پر مجھے افسوس ہے مگر اُس کے لیے اتنی خوراک کافی ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ پر سینیٹر افنان اللہ نے لکھا کہ ’میں اپنی بات کو دلیل سے منوانے کا عادی ہوں اور اس قسم کے جھگڑوں سے ہمیشہ اجتناب ہی کرتا رہا ہوں مگر جو شخص نواز شریف کے بارے میں غلط بات کرے گا تو وہ برداشت نہیں ہے، اس کا بھی ایسا حال کیا ہے کہ اب یہ چشمہ لگائے نظر آئیں گے‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں