siyasatdaan interviews mein tareef ka kehte

سیاستدان انٹرویوز میں تعریف کا کہتے ہیں، خاتون اینکر۔۔

معروف اداکارہ  اور خاتون میزبان  فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آج تک جتنے بھی سیاستدانوں کا انٹرویو لیا وہ سب اپنے پسند کے سوال اور اپنی تعریف کرنے کو کہتے تھے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے کھلے سرف کی افادیت، لنڈے بازار سے خریدو فروخت کی وجہ اور دلچسپ موضوعات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی بالی ووڈ فنکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اُن کا بتانا تھا کہ آج تک انہوں نے جتنے بھی سیاستدانوں کے انٹرویوز کیے ہیں اُن سب میں ایک بات مشترک تھی کہ سب شو کے سیٹ پر آتے ہی اپنی تعریفیں شروع کر دیتے تھے۔فضا علی نے انکشاف کیا کہ جب سارے ہی سیاستدان سیٹ پر آ کر بیٹھتے ہیں تو سب میں ایک بات یہ بھی مشترک ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے تو فرمائش کرتے ہیں کہ مجھ سے متعلق وائرل خبر اور ویڈیو کی کوئی بات نہ کرنا، آپ نے مجھ سے یہ سوال کرنے ہیں ورنہ میں شو سے اٹھ کر چلا جاؤں گا، سیاست دان انٹرویو کے دوران ٹی وی پر اپنی تعریف کرنے کی بھی فرمائش کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں