Siyasat se Door Rahunga Iqrar ul Hassan

سیاست سے دور رہوں گا، اقرارالحسن

اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ وہ کبھی سیاست میں نہیں آئیں گے اور کبھی الیکشن نہیں لڑیں گے۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا ’ میں حلفاً کہتا ہوں کہ کبھی سیاست میں نہیں آؤں گا‘۔ انہوں نے سیاست میں نہ آنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست میں نہ آنے سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنی ذات کیلئے کبھی کوئی عہدہ نہیں لیں گے، وہ کبھی ایم این اے یا سینیٹر شپ کیلئے الیکشن لڑتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔اقرار الحسن نے عمران خان کو نواز شریف کے مقابلے میں اپنا پسندیدہ وزیر اعظم قرار دیا جبکہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو نظریات کے لحاظ سے اور ن لیگ کو گورننس کے اعتبار سے اپنی پسندیدہ جماعتیں قرار دیا ۔ انہوں نے عثمان بزدار اور پرویز خٹک کے مقابلے میں شہباز شریف کو بہترین وزیر اعلیٰ قرار دیا۔ اقرار الحسن نے سعد رفیق کی شخصیت کو متاثر کن اور عمران خان کو محنتی قرار دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آصف زرداری کی شخصیت کو ایک لفظ میں کیسے بیان کریں گے تو اس سوال پر انہیں ہنسی آگئی جس پر میزبان وسیم بادامی نے کہا ’ میں سمجھ گیا ہوں آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں