Siri Devi daughter Jhanvi Kapoor angry on which Pakistani newspaper

سری دیوی کی بیٹی کس پاکستانی اخبار پر سیخ پا۔۔

پلوامہ میں بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد پورا بھارت سیخ پا ہے اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ایک دہائی ہے جو ختم ہونے کو نہیں آ رہی۔ مفروضوں پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے میں بالی ووڈ کی شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ہی کو دیکھ لیں جنہیں ایک پاکستانی اخبار میں شائع ہونے والی ہیڈلائن نے سیخ پا کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ ہیڈلائن معروف پاکستان انگریزی اخبار دی نیشن کی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ ”فریڈم فائٹر کا حملہ، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے 44اہلکار ہلاک۔“ جھانوی کپور نے اس ہیڈلائن کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ ”یہ سکرین شارٹ اس آرٹیکل کا ہے جس میں دہشت گردی کے حملے پر جشن منایا جارہا ہے اور اسے آزادی کی جنگ کہا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ عمل ہے کہ میڈیا ایسے قابل مذمت فعل کو اپنے سیاسی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں