sirf islami dramo mein kaam ka aelaan

صرف اسلامی ڈراموں میں کام کا اعلان۔۔

اداکارہ سدرہ بتول نے حجاب پہن کر صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ” اگر کوئی ڈرامہ اسلام سے متعلق بنے گا تو اس میں کام کروں گی” ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ سدرہ بتول نے انسٹاگرام سٹوری پر سوالات اور جوابات کے سیشن رکھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔ اس دوران ایک مداح کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ”کیا  آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے”۔اداکارہ نے جواب دیا “نہیں، آج کے بعد میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ڈرامہ اسلام سے متعلق بنے گا تو اس میں کام کروں گی”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں