لاہور میں پریس کلب کے نزدیک گزشتہ روز قتل ہونے والے نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حسنین شاہ کے قتل کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ حسنین شاہ گھر سے دفتر کیلئے نکلے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے شملہ پہاڑی کے قریب ان پر فائرنگ کر دی ، حسنین شاہ کے سینے اور پیٹ میں 8 سے زائد گولیاں لگیں ، ماہر حملہ آوروں نے انہیں قتل کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسنین شاہ کے موبائل کی سی ڈی آر نکلو ا لی گئی ہے ، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے حسنین شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

Facebook Comments