single hun lekin ye mera zati masla hai

سنگل ہوں، یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے، فریال محمود۔۔

اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سِنگل ہیں۔فریال محمود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گلوکار احمد جہانزیب کے ہمراہ شرکت کی جس کا ایک چھوٹا سا کِلپ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہا ہے۔اداکارہ اس میں اس بات کا اعتراف کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ اب سنگل ہیں۔ میزبان احسن خان نے سوال کرتے ہوئے فریال سے ان ہی کے انداز میں پوچھا کہ میں اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔فریال نے احسن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے جواب دیا کہ بالکل یہ سچ ہے، میں سنگل ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا اس موضوع پر کسی قسم کی گفتگو ہونی چاہیے، اگر آپ میرا مشاہدہ کریں گے تو لگے گا میں سنگل ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں گی تب ہی لوگوں کو پتہ چلے گا، مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو خود سے متعلق سب کچھ بتانا چاہیے۔خیال رہے فریال محمود کی شادی اداکار دانیال راحیل سے مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ گزشتہ برس دسمبر میں سوشل میڈیا پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔افواہوں کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔فریال نے کہا تھا کہ مصروف ہونے کہ وجہ سے میں اور شوہر ایک ساتھ وقت نہیں گزار پا رہے اور روزانہ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے تصاویر پوسٹ نہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری طلاق ہو گئی ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ آپ کو یقین دلائیں کہ ہماری شادی اچھی چل رہی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior websitesing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں