سنگل ہوں لیکن شادی کیلئے دستیاب نہیں، اداکارہ نعیمہ بٹ۔۔

کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اب اگرچہ وہ ’سنگل‘ ہیں لیکن وہ کسی بھی رشتے کے لیے دستیاب نہیں۔ساتھ ہی نعیمہ بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بڑے بالوں کے ساتھ دیکھ کر باقی شوبز شخصیات نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے۔حال ہی میں نعیمہ بٹ نے ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے پاکستان میں کم کام کیا ہے، تاہم وہ 10 سال سے زائد عرصے تک امریکا میں اداکاری کا کام کرتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد نے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور انہوں نے بھی ابتدائی تعلیم ڈاکٹری کی لی تھی لیکن انہیں شروع سے ہی اداکاری کا شوق بھی تھا۔ایک سوال کے جواب میں نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں تعلقات میں رہ چکی ہیں لیکن ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب وہ ”سنگل“ ہیں، ان کے کسی سے کوئی تعلقات نہیں۔نعیمہ بٹ نے کہا کہ ان کے اس وقت کسی سے تعلقات ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے تعلقات استوار کرکے رشتے میں رہنا چاہتی ہیں، وہ خوش زندگی گزار رہی ہیں۔بڑے بالوں کے راز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نعیمہ بٹ نے کہا کہ ان کے بڑے بالوں کا سب سے بڑا راز ان کے ”جینز“ ہیں، انہیں خاندان سے ہی ایسے جینز ملے، جس وجہ سے ان کے بال بڑے ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں