khawateen kisi bhi sangeen ilzamaat laga sakti hei

گلوکارہ میشاشفیع کو بڑا دھچکا لگ گیا۔۔

معروف گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کو بڑا دھچکا لگ گیا، سیشن عدالت نے میشا شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع نے اپنی حاضری معافی کیلئے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جواز بعد ازاں سنایا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع آج تک ٹرائل کورٹ میں پیش ہوٸیں نہ انہوں نے گواہان کے بیانات جمع کروائے آج تک کیس میں میشا شفیع پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، عدالت نے قرار دیا کہ میشا شفیع کو حاضری سے استثنی کی درخواست سے پہلے کورٹ میں پیش ہونا چاہیے تھا۔فیصلہ میں لکھا ہے کہ میشا شفیع نے ٹرائل کورٹ میں حاضری معافی کی درخواست دی ٹرائل کورٹ نے صرف ایک دن کی حاضری معافی منظور کی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو اختیار ہے کہ کسی بھی اسٹیج پر ملزم کو حاضری معافی دے سکتی ہے یا طلب کر سکتی ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم قانون کے مطابق ہے اس میں کوئی سقم نہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کا میشا شفیع کی طلبی اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم درست ہے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے لکھا ہے کہ میشا شفیع کی حاضری معافی اور مچلکے جمع کروانے کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو 27 مارچ کو طلب کیا تھا اور عدالت نے میشا شفیع کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا، میشا شفیع نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا جب کہ ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں