asim azhar ne instagram zero kardia

سنگر عاصم اظہر کی ماڈل سے منگنی؟؟

گلوکار عاصم اظہر نے فیشن ماڈل میرب علی کے ساتھ منگنی کرلی۔انسٹاگرام پیج شوبز فیملی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی ہے جس کی تاحال کوئی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔عاصم اظہر اور میرب علی گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کی فیملیز کے ساتھی بھی ملتے دیکھا گیا ہے اور اکثر خود بھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے رہتے ہیں۔ تاحال عاصم اظہر یا میرب علی کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ عاصم اظہر طویل عرصے تک اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بہت جلد دونوں شادی کرنے والے ہیں تاہم گزشتہ برس دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں