maroof gulukaar shadi ke bandhan mein bandh gye

سنگر علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ۔۔

لاہورکی سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر گلوکار  علی ظفر کی کردار کشی کے کیس میں عفت عمر اور علی گل پیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے  کیس کی سماعت کا  تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔  جس میں اداکارہ عفت عمر کو ملزمہ قرار دے کر لکھا گیا ہے کہ وہ پیشی پر حاضر نہیں ہوئیں اور اس کا کوئی قانونی جواز بھی پیش نہیں کرسکیں۔عدالت نے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  عفت عمر کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ  عدالت نے عدم پیشی پر علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر پر الزام ہے کہ انھوں نے اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور وہ اپنے موقف کے حق میں  شواہد پیش نہ کر سکے ۔ اس کیس کا چالان ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کروادیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں