گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے قریبی دوست اور بزنس مین زین احمد سے کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں نکاح کرلیا ہے۔آئمہ بیگ اور زین احمد کی محبت کی خبر کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھی۔ دونوں کو کئی بار ساتھ دیکھا گیا اور کچھ مہینے پہلے انہوں نے اپنی محبت کو انسٹاگرام پر بھی باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں۔زین اور آئمہ کی شادی کا اہتمام بہت سادہ اور پرائیویٹ انداز میں کیا گیا تاکہ صرف قریبی لوگ ہی اس خوشی کا حصہ بن سکیں۔ شادی کی وہ تصویر جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس سے ان کی شادی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ چاہنے والے ان دونوں کو بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی اور زین احمد کی شادی کی تصدیق کر دی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے تصویر جاری کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی۔انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں بتایا، ’گزشتہ رات میں نے اپنے سب سے اچھے دوست سے شادی کرلی۔ الحمدللّٰہ‘،آئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ یہ اب بھی ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت میں ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ہم ایک نئے باب کا آغاز کررہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں مداحوں کو انتظار کرنے کی بھی درخواست کی اور لکھا کہ ہماری سولو تصاویر جلد اپ لوڈ کر رہی ہوں۔ آئمہ بیگ نے اس سے قبل اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں، مگر کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنی منگنی توڑ دی۔ پھر وہ زین احمد کے ساتھ نظر آنے لگیں اور اب انہوں نے شادی کر کے اپنی زندگی کو ایک نیا رخ دیا ہے۔آئمہ بیگ نہ صرف گلوکاری میں خوب کامیاب ہیں بلکہ اپنے منفرد فیشن سینس اور خود اعتمادی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی شخصیت کو اپنے انداز میں پیش کیا ہے اور لوگوں کی رائے کی پرواہ نہیں کی۔ اب شادی کے بعد وہ زندگی کے اس نئے سفر کا بھی لطف اٹھا رہی ہیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے شادی کرلی۔۔
Facebook Comments
