sindhi dramo ki senior adakara intekal kargyin

سندھی ڈراموں کی سینئر اداکارہ انتقال کرگئیں۔۔

سندھی ڈراموں کی سینئر اداکارہ شبیراں چنا انتقال کر گئیں۔شبیراں چنا اپنی بیٹی کے ہمراہ 24 اپریل کو نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں تھیں۔اداکارہ کو علاج کیلئے کراچی کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جبکہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شا نے شبیراں چنا کا علاج سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔تاہم شبیراں چنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ وزیرِاعلیٰ سندھ شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت نے اداکارہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں