سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار کے قریب مسن کے علاقے میں ہلال پاکستان(سندھی اخبار) کے مقامی نمائندے نور احمد تھیبو پر منشیات فروشوں نے حملہ کردیا۔۔ صحافی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایاگیا جسے تشویش ناک حالت میں ٹنڈوالہ یار اسپتال پہنچادیاگیا جہاں اس کی حالت بہتر نہیں بتائی جاتی، دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ٹنڈو الہیار کے صحافی نور احمد تھیبو پر منشیات فروشوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں خطرناک حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ کے یو جے کے صدر حسن عباس۔ جنرل سیکرٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے یو جے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ زخمی صحافی کو فوری طور پر کسے بڑے اسپتال منتقل کرکے سرکاری خرچ پر غریب صحافی کا علاج کرایا جائے اور آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندر صحافی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے۔ حملہ آور گرفتار نہ ہوئے تو سندھ بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
سندھی اخبار کے رپورٹر پر برہنہ کرکے تشدد۔۔
Facebook Comments