Sindh sahafio ki maqtilgaah ban gyi

سندھ صحافیوں کی مقتل گاہ بن گیا، خرم شیرزمان۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی رہنماء خرم شير زمان نے سکھر کے مقتول صحافی اجے لعلوانی کے والد دلیپ کمار سے رابطہ کیا اور افسوسناک واقعے پر ان سے اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ خرم شیر زمان نے مقتول صحافی اجے لعلوانی کے والد سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور ورثاء کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اجے لعلوانی کے قتل کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ سندھ صحافیوں کے لیے مقتل گاہ بن چکا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ صحافیوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کئی روز گزر جانے کے باوجود نوٹس لینے کی بھی زحمت نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر پولیس ڈبل شاہ کے تابع رہ کر خود ڈبل شاہ بن چکی ہے۔ سندھ میں ہر طرف لاقانونیت پھیلی ہوئی ہے۔ چور، ڈاکو اور قاتل سندھ میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ تمام شواہد کے باوجود پولیس ملزمان کو حمایت کررہی ہے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت ریاست کے چوتھے ستون ہونے کی حیثیت رکھتی ہے، عوام تک حق اور سچ پہنچانے کے لیے صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر چلتے ہیں۔ صحافی برادری کے ساتھ سندھ حکومت کا ناروا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ صحافتی تنظیموں سے گزارش ہے وہ اس معاملے پر مؤثر آواز اٹھائیں۔ میں اجے لعلوانی کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں ہم اس معاملے پر ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں