tankhuahein or wjubaat eid se qaabal ada kiye jaeneg

سندھ پروٹیکشن آف جرنلٹس کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری۔۔

سندھ حکومت نے  سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹشنرز کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کمیشن جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی سربراہی میں کام کرے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے اراکین میں سینئر صحافی فہیم صدیقی، قاضی اسد عابد، جبار خٹک، پی بی اے کے محمد اطہر قاضی، سندھ بار کونسل کے ایاز حسین تنیو، انسانی حقوق کمیشن کے پروفیسر توصیف، ایپنک کے غلام فریدالدین، اراکین سندھ اسمبلی شازیہ عمر، ماروی فصیح شامل ہوں گے۔اسی طرح سندھ کے محکمہ اطلاعات، محکمہ داخلہ، محکمہ قانون اور انسانی حقوق کے سیکریٹریز بھی بطور اراکین شامل ہونگے۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹشنرز پروٹیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے اجرا کا خیرمقدم کیا ہے۔ سندھ حکومت کے محکمہ اطلاعات نے بدھ کو کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کمیشن سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد بننے والے سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز ایکٹ 2021 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی سے قانون کے منظوری اور اب کمیشن کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا وہ واحد ریاست بن گیا ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کے لیے ناصرف قانون بلکہ کمیشن بھی موجود ہے اس کا سہرا پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو جاتا ہے جس نے صحافیوں کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھا اور اس ضمن میں ناصرف سندھ اسملبی میں بل پیش کیا بلکہ منظوری کے بعد کمیشن کے قیام کو بھی یقینی بنایا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بھی بل کی سندھ اسمبلی سے منظوری میں اپنا کردار ادا کیا ناصرف حکومت کو بل میں شامل کرنے کے لیے سفارشات بھیجیں بلکہ اسمبلی سے منظوری کے لیے ارکان سندھ اسملبی سے ملاقاتیں کرکے لابنگ بھی کی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو مبارکباد پیش کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام کا آخری مرحلہ رہ گیا ہے امید ہے حکومت جلد کسی گریڈ 18 یا 18 کے افسر کو کمیشن کا سیکریٹری بھی تعینات کردے گی تاکہ کمیشن کا پہلا اجلاس جلد از جلد بلایا جاسکے۔ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے سربراہ سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی ہوں گے جبکہ کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی اور ایپنک کے غلام فرید میڈیا ورکرز کے نمائندے ہوں گے۔ مالکان اخبارات کی تنظیم اے پی این ایس سے قاضی اسد عابد، مدیران اخبارات کی تنظیم سی پی این ای سے ڈاکٹر جبار خٹک، ایچ آر سی پی سے ڈاکٹر توصیف احمد خان اور سندھ بار کونسل سے ایاز حسین تونیو کمیشن کے رکن ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی شازیہ عمر اور ماروی فصیح اور سیکریٹری اطلاعات، داخلہ، قانون اور انسانی حقوق بھی کمیشن کے ارکان میں شامل ہیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں