سندھ پولیس کی میڈیا ٹاک پر بندش 20 ماہ بعد جزوی طور پر ختم کردی گئی۔ اس ضمن میں اے آئی جی آپریشنز بشیر احمد بروہی کی جانب سے لیٹر جاری کردیا گیا۔ میڈیا ایس او پی 2021 کے نام سے لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ اے آئی جی آپریشنزکی جانب سے جاری کردہ لیٹرکے مطابق پولیس کی منفی یا مثبت خبروں سے اے آئی جی آپریشن مانیٹرنگ روم ڈائریکٹر سی پی او کو مطلع کرے گا، ڈائریکٹر پریس سی پی او متعلقہ ایسی خبریں متعلقہ افسران سے شیئر کریں گے، متعلقہ افسران ڈائریکٹر پریس کو موقف سے بھی آگاہ کریں گے، پولیس افسران میڈیا رپورٹس پر تردید، وضاحتی بیان یا پولیس موقف میڈیا کو شیئر کرنے کے پابند ہونگے، میڈیا رپورٹس پر پولیس کا موقف جاری نہ ہونے کی صورت میں ڈائریکٹر پریس مذکورہ امر یقینی بنائیں گے، میڈیا ایس او پی کا مقصد عوام کو حقائق سے باخبر رکھنا اور پولیسنگ کے عمل کو تقویت دینا ہے ، 10 دسمبر 2019 کو وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر پابندی عائد کی گئی تھی، شرو عات میں سندھ کے تمام محکموں کو میڈیا ٹاک سے روکا گیا تھا، چند روز میں ہی سوائے سندھ پولیس کے تمام محکموں سے پابندی ختم کردی گئی تھی۔ یوسف ٹھیلے والا کے مبینہ بے بنیاد الزامات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی۔ میڈیا پر منفی خبر چلنے کے باوجود پولیس موقف دینے سے قاصر تھی، وضاحت، پریس کانفرنس نہ ہونے سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہو رہا تھا۔
