sindh police ke media cell mein tabdeeli

سندھ پولیس کے میڈیا سیل میں تبدیلی، نیا ترجمان مقرر۔۔

سندھ پولیس کے میڈیا سیل کو آئی ایس پی آر کی طرح جدید خطوط پر استوار کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بہادر کو سندھ پولیس کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن سندھ پولیس کے میڈیا سیل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے لیے ایس ایس پی عرفان بہادر نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔عرفان علی بہادر کو حال ہی میں سینٹرل پولیس آفس میں اے آئی جی ویلفیئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں اے آئی جی ایڈمن کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایس ایس پی عرفان بہادر کو سندھ پولیس کے ترجمان مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں