سندھ پولیس کے نام سے سوشل میڈیا پر پیجز اور اکائونٹس کی بھرمار، سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر متعدد پیجز سندھ پولیس کا لوگو لگا کر پولیس کا نام بدنام کر رہے ہیں، سندھ پولیس نے فیس بک پر 41 بیجز اور اکائونٹس کی نشاندہی کر دی ہے، اس کے علاوہ یوٹیوب پر 29 اور ٹویٹر پر 23 جعلی اکائونٹس سے متعلق بھی ایف آئی اے کو بتا دیا ہے۔سندھ پولیس نے ایف آئی اے حکام سے اکائونٹس کے مالکان کے خلاف کارروائی اور پیچز سمیت اکائونٹس کو فوری طور پر معطل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments