sindh mein sahafion ki falah keliye jameh iqdamaat ka faisla

سندھ میں صحافیوں کی فلاح کیلئے جامع اقدامات کا فیصلہ۔۔

سیکریٹری اطلاعا ت سندھ رفیق احمد بر ڑو نے کہا ہے کہ میڈیا خصوصاً صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق قوانین کو بہتر بنانے کے لئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اپنے دفتر میں میڈیا قوا نین کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سینئر صحافی مظہر عباس ، پی ایف یو جے کے جی ایم جمالی ، ڈائریکٹر اطلا عا ت محمد سلیم خان اور سیکشن آفیسر ماجد حمید شیخ نے شرکت کی ۔ سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ صحافی عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدا ما ت پر نظر رکھنے کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں اور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بعض اوقات نہایت مشکل اور نامساعد حالات سے گزرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے جن میں ان کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کا قیام اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون سازی شامل ہے ۔اجلاس میں جرنلسٹ پرو ٹیکشن بل کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کے شرکانے اس میں ترمیم کے لیے سفارشات پیش کیں۔ سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں بل کا حتمی مسودہ تیار کر کے اگلے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیکریٹری اطلاعات نے بل کے مسودے پر تمام شرکاکی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی آراکی روشنی میں بل کے حتمی مسودے کو تیار کیا جائے گا۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں