sahafion keliye mukhtas arazi ke kaghzaat buj ke hawale

سندھ میں صحافی کے قتل کیخلاف بی یو جے کا احتجاجی مظاہرہ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام سندھ میں قتل ہونے والے صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بی یو جے کے صدر عرفان سعید کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرے سے بی یو جے کے صدر عرفان سعید ، پی ایف یو جے کے سینئر نائب صدر سلیم شاہد اور بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی جان محمد مہر کو 55 روز قبل قتل کیا گیا تاہم ملزمان آج بھی آزاد ہیں جبکہ سندھ حکومت اور پولیس نے صحافی کے قتل پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جو انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ مقررین نے حکومت اور پولیس حکام کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس کی شفاف تحقیقات کرائے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں