سندھ میں صحافی غیرمحفوظ ہیں، پی ایف یوجے ورکرز۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے مرکزی نائب صدر عرفان آرائیں، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ناصر شیخ، جنرل سیکریٹری امجد اسلام، سینئرنائب صدر آفتاب رند، نائب صدر اصغر خانوٹی، جواٸنٹ سیکریٹری امتیاز کھاوڑ خازن رانا حمبل، ایف ای سی ممبران عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، غلام قادر توصیفی، عاشق ساند، آصف شیخ، ریحان غنی و دیگر ممبران نے شہید نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ صحافیوں کیلئے غیر محفوظ ہوچکا ہے، صوبائی حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے کہاکہ نصراللہ گڈانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو پھر پورے سندھ میں احتجاج کیا جائیگا ، اگر حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو واضح طورپر اعلان کرے تو پھر صحافی تنظیمیں خود اس حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سکھر میں جان محمد مہر کو شہید کیا گیا ان کے قاتل بھی آزاد گھوم رہے ہیں ، اسی طرح متعدد صحافیوں کو زخمی اور ہراساں کیا گیا ہے، صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کئے جارہے ہیں ، ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی صحافی مکمل طورپر غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں