پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے پہنچے تھے۔۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments