کراچی یونین آف جرنلسٹس نے گھوٹکی کے صحافی بچل گھنیو کے قتل کو میڈیا سے وابستہ افراد کی قتل کا تسلسل قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اپنے ایک بیان میں صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور اس کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے ادارے صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں تمام تر یقین دھانیوں کے باوجود قاتل تو گرفتار نہیں ہوئے بلکہ مقتولین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو باعث شرم اور قابل مذمت اقدام ہے صدر طاہر حسن خان نے کہا کہ وزیر اعلٰی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے کئی بار ہمیں جان محمد میر سمیت دیگر صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تسلیاں دیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بے معنی نظر آئیں جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ اب لگتا ہے کہ سندھ میں ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی اپنی حکومت ہے قاتل اتنے باثر اور طاقتور ہیں کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاطر میں نہیں لاتے کے یو جےکی مجلس عاملہ نے کہا کہ بہت ہو گیا ہے اب مزید یقین دہانیوں کو ہم بھی خاطر میں نہیں لائیں گے ایکشن کمیٹی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس جس میں تمام یوجیز شامل ہیں ائندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھا جائے گا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے بچل گھنیو جان محمد مہر سمیت تمام تمام صحافی شہداء کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے دوسری صورت میں شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔