hub press club mein daaku ghus ggye

سندھ میں ایک اور صحافی قتل، مبینہ قاتل گرفتار۔۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کو قتل کردیا، پولیس نے صحافی میر مرتضیٰ شرکو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر جھول میں فائرنگ کا واقعہ پش آیا ،ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سےمقامی صحافی کا بھانجاشدید زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بتایا فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھول میں صحافی میرمرتضیٰ شرکوقتل کرنے والےملزم علی نوازشر کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔دریں اثنا وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سانگھڑ میں صحافی کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ صحافیوں کی سلامتی چیلنج بن گئی ہے، مرادعلی شاہ کوصحافیوں کے معاملات پر وفاق کی تشویش سے آگاہ کیاجائے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں