سندھ میڈیا فورم کی جانب سے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے اعزاز میں پریس کلب میں مختصر مثالی و منفرد تقریب اعزاز و پزیرائی کا انعقاد ہوا۔تقریب میں کراچی پریس کلب کی نو منتخب گورننگ باڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ میڈیا فورم کے صدر معین اللہ شاہ اور جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری سمیت تمام عہدیداران و ارکان گورننگ باڈی نے کراچی پریس کلب کے نائب صدر مشتاق سہیل، سیکریٹری شعیب احمد، ارکان گورننگ باڈی فاروق سمیع، ذوالفقار راجپر، شمس کیریو، ذوالفقار واہچو اور دیگر کا پر تپاک استقبال کیا۔ تقریب میں فورم کے صدر معین اللہ شاہ اور جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری نے کہا کہ فورم صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور پزیرائی کے نہ رکنے والے مشن کو جاری رکھے گی۔ جبکہ فورم کے نیوز لیٹر کے اجراء اور مرکزی تقریبات فروری اور اپریل میں ہونگی۔ تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی مصروفیات کے سبب اون لائن رہے۔ جبکہ کلب کے نائب صدر مشتاق سہیل، سیکریٹری شعیب احمد کی شاندار پزیرائی کی گئی۔ جبکہ کلب کے عہدہ داران و ارکان گورننگ باڈی فاروق سمیع، ذوالفقار راجپر، شمس کریو، ذوالفقار واہچو کو اجرک و مٹھائی کے تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب میں کراچی پریس کلب کے سابق نائب صدر رشید میمن کی کلب کے لیے شاندار خدمات کو سراہا گیا۔ انہیں بھی اجرک و مٹھائی کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں سندھ میڈیا فورم کے جوائنٹ سیکریٹری سید شکیل احمد شاہ، سیکریٹری اطلاعات اسلم علی خان، خازن رمضان شیخ، ارکان گورننگ باڈی راھب گاہو، ذوالفقار ببر، حنیف کریم ہالا، اعجاز احمد، احسن جتوئی نے خصوصی طورپر کلب کے ارکان گورننگ باڈی و مہمان سنیٹر لعل ڈین، انور حسین بوٹا اور ڈاکٹر شاہد کو بھی تحائف پیش کیے۔ علاوہ ازیں جوائنٹ سیکریٹری خالد خان کی جانب سے بھی مہمانوں میں اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ جبکہ سینیئر فوٹو جرنلسٹ ابو الحسن سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
سندھ میڈیا فورم کی پریس کلب عہدیداران کے اعزازمیں تقریب۔۔۔
Facebook Comments