sindh media form ke pehle news leader ke ajra ki taqreeb

سندھ میڈیا فورم کے پہلے نیوز لیٹر کے اجراء کی تقریب

سندھ میڈیا فورم نے صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور سینیئر جرنلسٹ کی پزیرائی کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل تعریف اور صحافیوں کی عزت افزائی ہے۔ یہ بات سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے کلب میں منعقدہ سندھ میڈیا فورم کے پہلے نیوز لیٹر کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے فورم کے صدر معین اللہ شاہ اور جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری نے سندھ میڈیا فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فورم سندھ بھر کے صحافیوں میں محبت بیدار کر رہی ہے۔ تقریب سے پی ایف یو جے (برنا) کے صدر جی ایم جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کے ہر نیک قدم پر پی ایف یو جے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورم کا نیوز لیٹر ایک دستاویز ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہم متحد ہو کر قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ میڈیا فورم کا حوصلہ افزائی اور پزیرائی کا مشن قابل تعریف ہے۔ انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن یوتھ کے صدر فرحان پردیسی نے گفتگو میں کہا کہ صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا قابل فخر عمل ہے۔ آئی ایم او کے جنرل سیکریٹری مطلوب موسانی نے کہا کہ پاکستان میں صحافت کا مقام بلند ہونا چاہیے۔ اس کے لیے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ عالمی شہرت یافتہ صحافی قمر احمد نے گفتگو میں سندھ میڈیا فورم کے نیوز لیٹر کو سراہا اور کہا کہ تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی ہے۔ آل کراچی تاجر الائنس کے سر پرست اعلیٰ خواجہ جمال سیٹھی کا پیغام بوہراہ بازار موچی گلی ٹریڈ ایسو سی ایشن کے صدر اور بوہرہ کمیونٹی کے ترجمان منصور ایس جیک نے اپنے خطاب میں دیا اور کہا کہ تاجر برادری صحافیوں کے ساتھ ہے۔ میڈیسن تاجر برادری کے قائد اسلم پولانی نے گفتگو میں کہا کہ کراچی پریس کلب آکر اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ چیئرمین اسٹار لائرز فورم حاجی محمد سلمان خان رند ایڈوکیٹ نے کہا کہ صحافیوں کی قانونی مدد میرا مشن ہے۔ اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹونگا۔ فورم کی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین سید شکیل احمد شاہ نے گفتگو میں میر پور خاص سے فورم کے نائب صدر معین کمالی، حیدرآباد سے نائب صدر تجمل حسین و اسلم دیسوالی، کراچی سے نائب صدر امتیاز شاہ اور جوائنٹ سیکریٹری اسد اللہ خان کی خدمات کو قابل فخر قرار دیا اور خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے ڈی جی انفارمیشن سلیم خان، کے پی سی کے نائب صدر رشید میمن، فورم کے سیکریٹری اطلاعات اسلم علی خان، سیکریٹری فنانس شیخ محمد رمضان، کے پی سی کے سابق صدر احمد ملک، سنیئر صحافی قمر رضوی، رکن گورننگ باڈی کے پی سی اطہر حسین نے بھی اظہار خیال کیا۔ جبکہ کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، سینیئر صحافی ڈاکٹر جبار خان، نعمت اللہ بخاری، مسافر پاکستانی مختار احمد بھائی جی، سینیئر فوٹو جرنلسٹ ابو الحسن، آصف جئے جاہ، رکن گورننگ باڈی کے پی سی لیاقت مغل، کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کے صدر راؤ عمران، پیپ کے صدر جمیل احمد، نامور طبیب حکیم صلاح الدین، غفار میمن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں انٹر نیشنل میمن آرگنائزیشن یوتھ کے صدر فرحان پردیسی نے سنیئر صحافیوں و مہمانوں میں اپنی جانب سے تحائف پیش کیے۔ جبکہ چیئرمین اسٹار لائرز فورم حاجی سلمان خان رند کی جانب سے 50سے زائد صحافیوں و مہمانوں میں سرائیکی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں صحافتی و سماجی و تجارتی شخصیات سمیت تما م شرکاء میں سندھ میڈیا فورم کا نیوز لیٹر تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں سندھ میڈیا فورم کی گورننگ باڈی کے ارکان ذوالفقار ببر، شکیل شیخ، حنیف کریم ہالا، محمد قادر عباسی، احسان جتوئی، عموئیل سموئیل (گڈو) اور معین صدیقی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ جبکہ میر پور خاص، حیدرآباد، ہالا، سانگھڑ، مٹیاری، شکار پور اور میر واہ گورچانی سے فورم کے ذمہ دار ان و ارکان گورننگ باڈی اون لائن رہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں