sahafion keliye mukhtas arazi ke kaghzaat buj ke hawale

سندھ کا رپورٹر بلوچستان میں گرفتار، منشیات کا مقدمہ درج۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سندھ میں کام کرنے والے ایک ٹی وی کے رپورٹر اسرار چانڈیو کی اوستہ محمد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے صحافی کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ ختم کرکے اسے فوری رہا کیا جائے۔بی یو جے کے صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹر کو بین الصوبائی سطح پر سمگلنگ اور پولیس کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کی بنیاد انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بیان میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بجائے سمگلنگ اور کرپشن روکنے کے پولیس نے صحافی اسرار چانڈیو پر منشیات کا گنداخہ میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا اور اس دوران خلاف قانون صحافی کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ بی یو جے قیادت نے صحافی اسرار چانڈیو کے ساتھ روا رکھے جانے والے روئیے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافی اسرار چانڈیو کو فوری رہا کیا جائے اور تحقیقات کرکے ذمہ داریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں