Sindh k Akhbarat ko 9 October tk Wajibat ki Adaigi ka Hukum

سندھ کے اخبارات کو نواکتوبرتک واجبات کی ادائیگی کا حکم۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کے وزارت اطلاعات کو حکم دیا ہے کہ تمام میڈیا اداروں کو واجبات کی ادائیگی کے عمل کو فورا مکمل کیا جائے اور اس کی رپورٹ 9 اکتوبر کو عدالت میں پیش کی جائے۔یہ  حکم کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز (سی پی این ای) کی توہین عدالت کی ایک درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس فیصل آغا پر مشتمل ڈوژن بینچ نے سماعت کے دوران دیا۔ اس حوالے سے  جب توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی تو محمکہ سندھ اطلاعات کے ڈائریکٹر ایڈورٹائیزمنٹ ذوالفقار شاہ نے عدالت کو بتایا کہ سی پی این ای کے تمام اخبارات کو ادائیگی کردی گئی ہے، جس پر سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے عدالت کو بتایاکہ صرف چند اخبارات کو محض جزوی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ نہایت خطیر رقم حکومت سندھ پر اب بھی واجب الادا ہے، جس میں ایڈورٹائیزنگ ایجنسیوں کے ذریعے جاری شدہ سرکاری اشتہارات کے گذشتہ کئی سالوں سے واجبات بھی شامل ہیں، جس پر عدالت نے تمام اخبارات سمیت میڈیا اداروں کو براہ راست اور ایڈورٹائیزنگ ایجنسیوں کے ذریعے دیے گئے اشتہارات کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جب سندھ کے وزیر اعلیٰ واجبات سے متعلق درکار فنڈز کی بھی منظوری دے چکے ہیں اور واجبات کی تمام انوائیسز اور بلوں کی تصدیق سمیت تمام عمل بھی مکمل ہو گیا ہےتو پھر میڈیا ہاﺅسز کو واجبات ادا نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات کو حکم دیا کہ 9 اکتوبرسے قبل تمام واجبات سی پی این ای اراکین کے اخبارات اور دیگر میڈیا اداروں کو اداادائیگی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں