سندھ کے صحافیوں کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے اسکروٹنی کمیٹی کا ایک اجلاس بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محکمۂ اطلاعات سندھ سوائی خان چھلگری کی صدارت میں ڈی جی (پی آر) کے دفتر بیرک نمبر 96 ،سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں صحافیوں کی جانب سے سندھ حکومت کو مالی امداد کے لئے دی گئ درخواستوں کا اسکروٹنی کمیٹی نے بغور جائزہ لیا اور مختلف شدید امراض کے علاج معالجے کے اخراجات و دیگر مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کی مستحق پائی جانے والی 100 سے زائد درخواستوں کو حکومت سندھ کی جانب سے مالی امداد کی فراہمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی محکمۂ اطلاعات کے سینئر افسران نامور صحافیوں اور کراچی پریس کلب کے صدر و دیگر صحافیوں پر مشتمل ہے ۔کمیٹی نے ایک ایک درخواست کا بغور جائزہ لیا اور مکمل اسکروٹنی کے بعد مستحق درخواستوں پر مدد کی سفارش کی۔اسکروٹنی کمیٹی میں محکمۂ اطلاعات کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹشن و اکاؤنٹس محمد یوسف کابورو ، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن حسن اصغر نقوی ، معروف صحافی اور اینکر پرسن مظہر عباس، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سینئر صحافی ڈاکٹر جبار خٹک، سینئر صحافی طاہر حسن خان ، سینئر صحافی عبدالرشید میمن، اور کمیٹی کے سیکریٹری ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات علیم الدین نے شرکت کی۔
سندھ حکومت سے 100 صحافیوں کی مالی مدد کی درخواست۔۔
Facebook Comments