بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ایک نجی چینل کے اسائنمنٹ ایڈیٹر کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد رند نے ایک بیان میں سینئر صحافی نفیس نعیم کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور واقعے کو سندھ حکومت کی ناانصافی اور ناکامی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کو فوری طور پر واقعے کا نوٹس لینا چاہیے اور وزیر اعلی ٰسید مراد علی شاہ اور متعلقہ حکام سے کو ہدایت دیں کہ وہ اسائنمنٹ ایڈیٹر کی گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نفیس نعیم کی بہ حفاظت گھر واپسی باعث اطمینان ہے مگر حکومت سندھ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک بری الذمہ نہیں ۔
سندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام۔۔
Facebook Comments