حکومت سندھ کا صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ۔ سندھ حکومت نے 12ربیع الاول کے موقع پر صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 19اکتوبر بروز منگل تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، بزرگ افراد، 12 سال سے کم عمر کے بچوں اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا۔

Facebook Comments