سندھ بھر کے صحافیوں کے لئے خوشخبری ، نوری آباد ڈی ایچ اے سٹی کے قریب پی ایم سی بلاک میں صحافیوں کو پلاٹس نہایت مناسبت قیمت و آسان اقساط میں دئے جائیں گے ۔۔پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے سندھ بھر کے صحافیوں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا اہتمام نوری آباد ڈی ایچ اے کے قریب صحافیوں کو مناسب کم قیمت نہ ہونے کے برابر میں آسان اقساط میں صحافی برادری کو پی ایم سی بلاک میں پلاٹس دئے جائیں گے مہر حمید انور نے مزید کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی جانب سے سندھ بھر کے صحافیوں کو اب اپنا حقوق دینے کا وقت آگیا ہے جو اپنے کم وسائل کم تنخواہوں میں اپنا گزربسر کرتے ہیں اور ان کو اب مایوس نہیں ہونے دیں گے پاکستان میڈیا کونسل وہ رجسٹرڈ ادارہ ہے جو ملک بھر کے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے کام کر رہی ہے اور پی ایم سی صحافیوں کے ہر وہ مشکلات میں کھڑی ہے اور صحافیوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں صحافی برادری کو جلد از جلد پلاٹس ان کے حوالے کئے جائیں گے ۔