پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کی جانب سے قائم سندھ ایکشن کمیٹی اور کنوینر مظہر عباس کی اپیل پر سکھر میں شہید ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آج بروز منگل انیس دسمبر سندھ بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے باہر سہ پہر تین بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ، صحافی منیرسانگی، بروھی،اجے لالوانی،عزیز میمن و دیگر شہید صحافیوں کے ورثاء کو انصاف دلانے، میڈیا کی آزادی، صحافیوں کی جبری برطرفی، تنخواھوں کی عدم ادائیگی،اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے بھی آواز بلند کی جائے گی۔سندھ ایکشن کمیٹی نے پوری صحافی برادری سے ان مظاہروں میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔۔
Facebook Comments