peca tarameem media industry se dhoka hai

سندھ،بلوچستان صحافیوں کیلئے خطرناک بن چکے۔۔

سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل، بلوچستان میں خضدار پریس کلب کے صدر صدیق مینگل اور سینئر صحافی محمد خان ساسولی پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پر آر آئی یو جے کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور خضدار کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ احتجاج کا یہ سلسلہ ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ جان محمد مہر کا قتل صحافت پر حملہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کے لئے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جان محمد مہر کو بروقت طبی سہولیات فراہم کر دی جاتیں تو ان کی زندگی بچائی جا سکتی تھی۔ سندھ انتظامیہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے۔ پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان صحافیوں کے لئے خطرناک علاقے بن چکے ہیں ہم آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں