peca bill ke khilaaf sindh assembly mein saahafion ka aahtejaj

سندھ اسمبلی، پی ایم ڈی اے کے خلاف قرارداد منظور۔۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مجوزہ پی ایم ڈی اے قانون کے خلاف قرار داد پیش کر دی گئی، جو کثرتِ رائے سے منظور بھی کر لی گئی۔قرار داد وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے پیش کی جس میں پارلیمنٹ کی پریس گیلری بند کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔سعید غنی نے قرار داد کے حق میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدترین آمرانہ دور میں بھی پارلیمنٹ کی پریس گیلری کو تالے نہیں لگے، میڈیا ڈسٹرکشن اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ جو ادارے آئین کے تحت آزادی سے کام کر رہے ہیں ان پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاہے عدلیہ ہو یا میڈیا، ان تمام اداروں کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔مجوزہ پی ایم ڈی اے قانون کے خلاف سعید غنی کی پیش کی گئی قرار داد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔قرار داد کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں