sindh action committee ki nigraan wazir e ittelaat se mulaqaat

سندھ ایکشن کمیٹی کی نگراں وزیراطلاعات سے ملاقات۔۔

نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ سے پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس کی قیام کردہ “ سندھ ایکشن کمیٹی “ کے اعلیٰ سطح وفد جس میں کمیٹی کے کنوئنیر مظہر عباس ، پی ایف یو جے کےسیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان ، نائب صدر خورشید عباسی ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سردار لیاقت اور کے یو جے کی ایڈہاک کمیٹی کے چیرمین امتیاز خان فاران سے ملاقات کی ۔ملاقات میں شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہنگراں وزیر اعلی ( ر) جسٹس مقبول باقر سمیت پوری کابینہ کی اولین ترجیح ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے کورٹ آف لاء میں پیش کیا جائے ، انہوں نے مزید کیا کہ مجھے پوری امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جو ڈیٹ لائین آئی جی سندھ کو دی گئی ہے اس ہی مدت میں قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائیگا ، انہوں نے یقین دلایا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملکر گرفتاری کے لئے آپریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے اور سندھ سمیت ملک بھر کی صحافیوں کے تحفظات سے آگاہ کرونگا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں