APNS balaochistan subai committee ka aelan

دس ماہ کے دوران ڈی جی پی آر پنجاب کی جانب سے نمایاں ادائیگیاں۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) پنجاب ریکوری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محسن ممتاز کی صدارت میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) حکومت پنجاب غلام صغیر شاہد سے ملاقات کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنٹ میڈیا کی ادائیگیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈی جی پی آر پنجاب غلام صغیر شاہد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی قیادت میں حکومت پنجاب عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں آگاہی مہمات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔اجلاس کا آغاز چیئرمین محسن ممتاز کے ابتدائی کلمات سے ہوا جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی قیادت میں حکومت پنجاب کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔اے پی این ایس کے فنانس سیکرٹری نوید کاشف نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران ڈی جی پی آر پنجاب کی جانب سے نمایاں ادائیگیاں کی گئی ہیں جو پرنٹ میڈیا کے کارکنان اور پبلشرز کے لیے امید کی کرن ہیں۔خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی آر پنجاب نے حکومت پنجاب کی ایک مضبوط اور متحرک تصویر تمام صوبوں میں اجاگر کی ہے۔روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عثمان شامی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت پنجاب ترقی کے میدان میں میلوں آگے جا چکی ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز بجا طور پر اس تعریف کی مستحق ہیں۔ پرنٹ میڈیا کو بروقت ادائیگیاں صحافت کے دم توڑتے جذبے کو نئی زندگی فراہم کریں گی۔اجلاس میں دیگر اراکین میں منیر جیلانی (پیغام)، نوراللہ (جنگ)، عمران رضا (ڈان)، عمران اطہر (جرات) شامل تھے۔ بلال محمود (نوائے وقت)، فرقان ھاشمی(خبریں) اور محمد فاروق(پاکستان) بطور آبزرور شریک تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں