صدیق جان کی گرفتاری کا امکان۔۔

بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کا دعویٰ ہے کہ ایک اہم حکومتی شخصیت نے اسلام آباد پولیس کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی کے حامی صدیق جان جنہوں نے حال ہی میں بول نیوز جوائن کیا ہے، ٹوئیٹر پر انکشاف کیا ہے کہ ان کے  کم از کم تین ذرائع نے انہیں اس منصوبے کے بارے میں بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور یا پشاور جانے کا مشورہ دیا گیا ہے جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ تاہم، ان کا خیال ہے کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اسلام آباد میں رہیں اور اس “امپورٹڈ حکومت” کا سامنا کریں۔ دریں اثنا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ نے کہا کہ وہ آزادی صحافت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا کیونکہ پی ڈی ایم حکومت کی  جانب سے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جو اس کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں