siddique jan ko adalat se bara relief milgya

صدیق جان گرفتار، اشتعال انگیز تقریر کا الزام۔۔

اسلام آباد پولیس نے صحافی صدیق جان کو گرفتار کرلیا۔صدیق جان کو بول نیوز کے دفتر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے حال ہی میں بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔۔صدیق جان کواسلام آباد کے علاقے میلوڈی سے ان کےدفترکےباہر سے نا معلوم افراد نے حراست میں لیا۔نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ صدیق جان کو شیلنگ کے ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے پر حراست میں لیا گیا ہے۔صدیق جان کو حراست میں لینے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد صدیق جان کو اپنے ہمراہ لے جارہے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق صدیق جان کو تھانہ رمنا منتقل کیا گیا ہے، ان پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں