پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور یوٹیوبر آپس میں سوشل میڈیا پرلڑپڑے ہیں اور ایک دوسرے پر شرمناک الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ایک دوسرے کو اشاروں کنایوں میں غیر ازدواجی تعلقات کے بھی طعنے دیتے رہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن سمجھے جانیوالے یوٹیوبر صدیق جان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں میجر (ر) عادل راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی بیوی سے کہیں کہ میرے خلاف کیے گئے ٹویٹس اور ری ٹویٹس ڈیلیٹ کرے، اپنی بیوی سے کہیں کہ اگلے ایک گھنٹے میں میرے خلاف کیے گئے جھوٹے ٹویٹس ڈیلیٹ کر دے ورنہ جواب کے لیے تیار رہیں اور دوسرا یہ وضاحت کریں کہ کیا آپ نے یہ بات کہی ہے کہ میں صدیق جان کو کریڈیبل نہیں مانتا، اگر ایسا کہا ہے تو میں پھر کھل کر سب کے سامنے رکھتا ہوں کہ جناب مجھے کیا میسجز کرتے رہے‘۔اس کے جواب میں میجر ریٹائرڈ عادل راجہ نے لکھا کہ ”صدیق جان صاحب، میں نے آپ کے خلاف کوئی بات نہیں کی مگر سنی سنائی بات پر آپ کا شور وغل، چور کی ڈاڑھی میں تنکے کے مترادف ہے۔ سچ یہ ہے کہ آپ نے چند ماہ پہلے، سودا کرلیا ہے ،جو قابو نہیں کئے جاسکے، وہ یاتو ملک سے باہر ہیں، یا پھر جبری گمشدگیوں کا شکار۔ باقی آپ کی ذاتی زندگی/ جن حرکتوں کو چند ماہ پہلے جس طرح استعمال کرتے ہوئے آپ کو قابو کیا گیا، اس پر میں بات نا ہی کروں تو آپ کی نجی زندگی کے لئے بہتر رہے گا مگر آپ مجبور کریں گے تو وہ بھی بتا دونگا۔آپ نے میری اہلیہ کے بارے میں جو بات کی وہ انتہائی فرسودہ سوچ کی عکاس ہے۔ سبین ایک آذاد ملک میں پیدا ہوئی، پلی بڑھی، پڑھی لکھی آذاد شہری اور وکیل ہے،وہ مجھ سے ڈکٹیشن نہیں لیتی۔اللہ ہماری قوم کی بچیوں کو بھی خود انحصاری اور آپ جیسی فرسودہ سوچ رکھنے والوں سے بچا کر رکھے۔ آمین۔۔مزید یہ کے آپ نے بغیر تحقیق یہ ٹویٹ تو کردی ، میں آپ کو آج اپنے چینل پر لائیو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں،اگر ایسی ہی بات ہے تو سارے پردے اٹھا دیتے ہیں پتہ چل جائے قوم کو بھی کے آپ کتنے ‘وڈے انقلابی’ ہیں اور آئی ایس آئی کے کیسے قابو آئے۔۔“۔صدیق جان کے ٹوئیٹ پر سبین کیانی بھی خاموش نہ رہ سکیں اور لکھا کہ ”تم کیا جواب دو گے ہمیں، تم تو صرف ایک نام کی مار ہو، جسے لے لیا تو تمھاری بیوی ہی تم سے نبٹ لے گی۔ڈیلیٹ کرتی ہے میری جوتی! میں تو تمہارے باپ باجوے سے نہیں ڈری تو تم کس کھیت کی مولی ہو؟ بے شرم آدمی، میسج اور کال ریکارڈ تمہارے دکھائے تو ساری ڈرامہ بازی فلاپ ہوجائے گی تمہاری‘۔صدیق جان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’’عادل راجہ کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ ایک یو ٹیوبر لڑکی جو ابھی زیر حراست ہے کی صدیق جان کے ساتھ ویڈیو مو جود ہے جس کی وجہ سے صدیق جان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے اور وہ تحریک انصاف کے خلاف بول رہاہے۔سبین کا مزید کہناتھاکہ ’یہ جان لیں کہ صدیق جان نے مقتدرہ سے سمجھوتہ کرلیاہے لیکن ہم نے امن برقرار رکھنے کیلئے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس نے چند ماہ قبل عادل راجہ کیخلاف ایک انتہائی جارحانہ ولاگ کیاتھا اور پھر اسے ڈیلیٹ کردیا کیونکہ لوگ اسے برابھلا کہہ رہے تھے‘۔عادل راجہ کے جواب پر صدیق جان کاکہناتھاکہ ’سمیع ابراہیم صاحب کے معاملے میں تھوڑا مصروف ہوں میں،فری ہوتے ہی آپ کو تسلی بخش جواب دیتا ہوں، مناظرے کا چیلنج قبول ہے لیکن مناظرے میں آپ اپنے چینل پر اور میں اپنے چینل پر بات کروں گا،آپ کو جواب دینے سے زیادہ اہم کام کررہا ہوں‘۔صدیق جان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان کے درمیان معاملہ اس وقت شروع ہواجب ایک ولاگ میں کہا گیاکہ خواتین جنرل باجوہ کے پاس گئیں، پھر ان کے ناموں کے پہلے حروف بتادیئے گئے، اس وجہ سے سوشل میڈیا پر مہم شرو ع ہوگئی، وہ ماڈلز بھی عمران خان کی حامی تھیں،آپ ان خواتین کی کردار کشی کررہے تھے۔صدیق جان نے میسج کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میسج میں صرف یہ لکھا تھا کہ ’بہت افسوس ہوا، آپ نے جو خواتین اداکاراﺅں بارے کیا، اس پر‘۔یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ اس میسج پر عادل راجہ کاجواب تھا کہ ’ ہر شادی شدہ شخص جس کے غیرازدواجی تعلقات ہیں، ملٹری ٹرپ پر خواتین وحضرات کو افسوس ہورہاہے، کیا جنرل رانی ، نور جہان کے قصے نہیں، اس قسم کی حرکتیں تاریخ کا حصہ نہیں، اصل مسئلہ کیا ہے ، اس پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟‘‘ اور پھر ان فالو کرگئے۔
صدیق جان اور عادل راجہ لڑپڑے۔۔
Facebook Comments