انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت میں صدیق جان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے صدیق جان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔صدیق جان نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ انہیں بیس گھنٹے سے کچھ کھانے پینے کو نہیں دیا گیا۔ صدیق جان نے گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی ویڈیو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے پورے سوشل میڈیا کو یہ پروپیگنڈا کرنے دیں، آج اس ویڈیو کی پوری حقیقت ثبوتوں کے ساتھ دکھاؤں گا تو آپ کو پتا چلے گا کہ کیسے یہ جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں اور پھر وہ بیانیہ ان کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوتا ہے‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں صدیق جان کو گرفتار کرکے تھانہ رمنا میں منتقل کیا تھا۔
صدیق جان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ۔۔
Facebook Comments