pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

صدیق جان اور جمیل فاروقی بول سے برطرف۔۔

تئیس جولائی 2023 سے جبری آف ائیر کردی جانے والی بول نیوز کے سب سے پاپولر پروگرام نیشنل ڈیبیٹ کی ٹیم کو 13 اکتوبر کی شب یہ کہہ دیا گیا کہ آپ کا پورٹل آج سے بند ہورہا ہے – حیرت کی بات یہ ہے کہ نہ توایچ آر نے کوئی کال کرکے یہ بات بتائی اور نہ ہی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ہیڈ نے بلکہ  پپو کے مطابق اسلام آباد میں موجود ایک اسسٹنٹ پروڈیوسر کے ذریعے بتایا گیا کہ سینئر  اینکر پرسن جمیل فاروقی  اور اُن کی ٹیم کا پورٹل آج سے بند کیا جا رہا ہے ۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیبیٹ کی ٹیم کو یہ تک کسی نے بتانا گوارا نہیں کیا کہ بقایا جات بشمول پراویڈنٹ فنڈ کا بریک اپ کیا ہوگا؟ نوٹس پریڈ کا نہ کہے جانے کی صورت میں کمپنی کیا ادا کرے گی ؟ پچھلے 3 ماہ کی تنخواہ کب کلئیر ہوگی ؟ پپو کے مطابق الٹا ایچ آر ہیڈ اور متعلقہ لوگ فون تک نہیں اُٹھا رہے – پپو کا کہنا ہے کہ دُنیا کے کسی کونے میں مزدوروں بشمول صحافیوں کے ساتھ اتنا بدتر اور نان پروفیشنل سلوک روا نہیں رکھا جاتا جتنا بول نیوز کی نئی انتظامیہ نے روا رکھا ہوا ہے – ایک مقبول پرائم ٹائم اینکر اور ٹیم کو مطلع کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار وضع ہے لیکن بول نے ایسا کچھ نہیں کیا اور سمیع ابراہیم ، جمیل فاروقی اور صدیق جان کو بغیر نوٹس پیریڈ اور کلینرنس کی اطلاع دئیے چینل سے برطرف کردیا گیا ، تنخوا ہ کلئیر نہیں کی گئی سونے پہ سہاگہ ایچ آر ہیڈ  اورایڈمن ہیڈ فون تک سننے کے روادار نہیں ، پپو نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ملک میں صحافتی تنظیمیں مر گئی ہیں ؟ کیا فائدہ ایسے پیمرا آرڈینننس کا جب صحافی مزدور کے ساتھ بدسلوکی اور پیشہ ورانہ معاشی استحصال کے 10 راستے کھلے چھوڑ دئیے  گئے ہوں ، بول کے باقی ملازمین ایسی صورتحال میں خاموش ہیں لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ “چراغ سب کے بجھیں گے ہَوا کسی نہیں” ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں