اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی اداکار عمران ہاشمی کیساتھ فلم نٹورلال میں کام کرکے بہت مزہ آیا تھا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی بولڈ رہی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ بھارت جانے کے بعد بولڈ ہوئیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بول کے بعد انہیں بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور وویک اوبرائے کے ہمراہ کام کرنے کا موقع ملا ۔ حمائمہ نے بتایا کہ بعد ازاں انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ نٹور لال میں کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے فلم میں بار ڈانسر کا کردار ادا کیا تو لوگوں نے ان پر سخت تنقید کی اور ان سے نفرت کرنے لگے۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا اور وہ اب بھی بہترین دوست ہیں اور ان کا آپس میں رابطہ ہے۔
Facebook Comments