showbiz mein wapsi ka koi irada nahi

شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ، ایمن خان۔۔

حال ہی میں رمضان خصوصی ٹرانسمیشن کے ایک شو میں ایمن خان نے اپنے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ایمن کو ٹی وی اسکرین پر دیکھے ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان کا واپسی کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔ ایمن خان رمضان خصوصی ٹرانسمیشن میں بطور مہمان نمودار ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح ان کی بیٹی امل منیب کی آمد نے زندگی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر بدل دیا ہے۔ایمن سے پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ جس پر منیب بٹ کی اہلیہ ایمن نے جواب دیا کہ اب ان کی ترجیحات اب مختلف ہیں کیونکہ جب وہ غیر شادی شدہ تھیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی تو وہ وقت کچھ اور تھا۔ایمن نے مزید کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں اور ان کا فیشن بزنس بھی پہلے ہی اتنا  اچھا کر رہا ہے کہ انہیں اداکاری میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اگرچہ ایمن خان کافی عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے دور ہیں تاہم ایمن خان اکثر انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ذاتی تصاویر اور روزمرہ کے معمولات کو اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں