معروف اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، وہاں پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے، کیوں کہ شوبز انڈسٹری والوں کو اسی چیز کے پیسے ملتے ہیں اور ان کا یہی کام ہے۔حر ا مانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے زندگی کو سب سے بڑی استاد بھی قرار دیا اور کہا کہ زندگی ہر کسی کو ہر چیز سکھا دیتی ہے اور انہیں بھی زندگی نے بہت کچھ سکھایا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی نے انہیں وہ کچھ دیا ہے جو وہ چاہتی تھیں، وہ ماضی کے مقابلے متحمل مزاج ہوگئی ہیں، اب وہ خود کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ سوچتی ہیں اور ان کی ہی باتیں سنتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پیار اور محبت کی باتوں کو فلمی قرار دیا اور کہا کہ پیار کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حرا مانی نے اعتراف کیا کہ شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، یہاں جھوٹ بولا اور دکھایا جاتا ہے، شوبز کے لوگ دوسرے انسانوں کی کہانیاں بیان کرتے ہیں، اس لیے جھوٹ بولنا اور دکھانا ان کی مجبوری اور کام ہے۔حرا مانی کے مطابق شوبز کے لوگوں کو جھوٹ بولنے اور دکھانے کے ہی پیسے ملتے ہیں اور شوبز کی دنیا فیک ہے۔