kafi arsay tak kalay jadu ka shikar raha

شوبزمیں کوئی دوست نہیں ہے، فیروز خان۔۔

معروف اداکارفیروز خان کو اپنی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے گھریلو تشدد کے ثبوت کی وجہ سے مداحوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم جواب میں اداکار نے بھی اپنے تمام ناقدین کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارفیروز خان نے انسٹا گرام سٹوری پر اپنا ایک پُرانا پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “میں نے انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا”۔فیروز خان کے مطابق وہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی شوبز انڈسٹری میں اکیلے ہیں تصویر کے کیپشن میں انہوں نے “ہیش ٹیک نمبر 1” لکھا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا پہلا سبق ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فیروز خان متعدد ایوارڈز کے سامنے بیٹھے ہوئےہے، اس انسٹا اسٹوری کے زریعے انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے شوبز ستاروں کو یاددہانی کروانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں