اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں اور بعض لوگ تو ایوارڈ کے حقدار ہیں،لوگ منہ پرآپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں اور بعدمیں ایسی ایسی ناقابل بیان اور فضول باتیں پھیلائی جاتی ہیں جس کا تذکرہ لفظوں میں ممکن نہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم لوگ دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں ہمارے ظاہر اور باطن میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔مجھے جس کا کام اچھا لگتا ہے میں سامنے بھی تعریف کرتی ہوں اور بعد میں بھی اچھے الفاظ میں تعریف کرنے سے گریز نہیں کرتی۔ شوبز کی دنیا میں خاص طور پر خواتین اداکاراؤں میں حسد انتہا پر ہے کوئی بھی آپ کو کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھ کر خوش نہیں ہوتا ہمیشہ ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار کی بجائے بلا خوف و خطر حق اور سچ کی بات کرنی چاہیے , میں نے ہمیشہ سچ بولنے کی کوشش کی ہے اور جو بات میرے دل میں ہوتی ہے وہی میں زبان پر لانے سے بھی کبھی نہیں ڈرتی۔
شوبزمیں منفافقت کی کوئی حد نہیں، میرا۔۔
Facebook Comments