shadi aik art hai jisay samajhna zaroori hai

شوبزمیں نمبرون ہیروئین کی خواہش نہیں، طوبیٰ انوار۔۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے طلاق کے بعد سیدہ طوبیٰ انور نے پہلی بار اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی سے لوگوں کو آگاہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق طوبیٰ عامر گزشتہ دنوں ٹی وی ون پر اداکارومیزبان اظفر رحمان کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ طلاق کے بعد ایک بار پھر اپنے اداکاری کے کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں۔طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ”میری تمام تر توجہ اس وقت اداکاری پر ہے۔ میں شوبز میں نمبر ون ہیروئن بننے کی خواہش مند نہیں ہوں۔ میری خواہش ہے کہ کچھ اچھے پراجیکٹس کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناﺅں۔“ رپورٹ کے مطابق طوبیٰ عامر ابتداءمیں عامر لیاقت کے ساتھ ٹی وی سکرین پر نظر آتی تھیں اور انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل بھڑاس میں درفشاں سلیم، عمر شہزاد اور زوہیب رانا کے ساتھ کام کیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں